اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی،ناصر حسین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گندگی والےعلاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میونسپل کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہر شاہراہ،گلی، محلے کو گندگی سے پاک کر دیا جائے،کسی بھی مقام پر کچرے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں، میونسپل کمشنرز اپنی نگرانی میں صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کریں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کسی بھی وقت سرپرائز وزٹ کر کے صورت حال کا جائزہ لوں گا، ہر یونین کونسل کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

یاد رہے گزشتہ دنوں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سےصفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے،کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی،2 لاکھ ٹن سے زیادہ نالوں سے نکلا کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں