جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بھینسیں اور کتے لڑانے والوں کے خلاف کارروائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس نے بھینسوں اور کتوں کی لڑائی کرانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار اور جانور تحویل میں لے لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرہ میں پولیس نے بھینسوں اور کتوں کی لڑائی کرانے والے افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے جوئے پر لگی رقم اور لڑائی والے جانور تحویل میں لے لیے۔

پولیس نے گوجرہ چک 355 میں بھینسوں کی لڑائی کے مقابلے کے بعد چھاپہ مارا اور بھینسوں کو تحویل میں لے کر مالکان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے لڑائی کے مقابلے میں جوئے پر لگی بڑی رقم اور گاڑی کو بھی قبضے میں لیے لیا۔

پولیس نے ایک اور کارروائی گوجرہ کے چک نمبر 415 میں کی جہاں کتوں کی لڑائی کرائی جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع سے 34 ملزمان کو گرفتار اور کتوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا اور جوئے پر لگی رقم برآمد کرنے کے ساتھ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

پولیس نے دونوں واقعات میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں