کراچی: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن میمن کی ہدایت پر عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں۔
سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 16 کمپنیوں کے روٹس کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی وارننگ جاری کردی۔