کراچی بندرگاہ پر تمام ٹرمینلز پر کارگو سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران ملک کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
کراچی پورٹ کے ٹرمینلز پر 16کارگو اور بلک جہاز لنگرانداز ہیں پورٹ سے 3 جہاز روانہ ہو گئے ہیں اور 2 مزید روانہ ہونے والے ہیں۔ اگلے 24گھنٹے میں 9مزید کارگو بحری جہاز پورٹ پر لنگرانداز ہوں گے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
کراچی پورٹ پر ٹوٹل کارگو ہینڈلنگ 1لاکھ 68ہزار ٹن ہوئی ہے اور پورٹ پر 60 ہزار ٹن ایکسپورٹ کا مال ہنڈل کیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ پر 1لاکھ 8ہزار ٹن امپورٹ کارگوآف لوڈ کیا گیا۔
پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں، ذرائع پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شپنگ لائنز نے پاکستان سے افریقا کے لیے کرایوں میں 800 ڈالر کا اضافہ کیا جبکہ ایشیا کے لیے کرایوں میں 300 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔