ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور کپل شرماکے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے کپل شرماشو کے میزبان کپل سے ایک پروگرام کے دوران آمنا سامنا ہوا۔
اس دوران عامر خان نے کپل شرما کو کہا کہ ’میں نے کپل جی کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا، میں نے انہیں کہا آپ لوگوں کو خوب انٹرٹین کرتے ہیں، لوگوں کو دل بہلانا بہت بڑا کام ہے‘۔
Aamir Khan and Kapil Sharma on why he never went to the show#AamirKhan #KapilSharma #TheKapilSharmaShow #TKSS pic.twitter.com/CrvDFCR5lV
— $@M (@SAMTHEBESTEST_) May 30, 2023
انہوں نے کپل سے پوچھ لیا کہ آپ نے مجھے آج تک اپنے شو میں نہیں بلایا، کپل شرما نے کہا کہ میں نے دعوت دی تھی، آپ جب ہمارے شو میں آئیں گے تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔
کپل شرما نے کہا کہ میں نے آپ سے کئی بار گفتگو کے دروان اپنے شو میں آنے کی درخواست کی ہے، لیکن ہر بار یہ مجھے بعد میں بات کرنے کا کہہ کر 3 سال بعد ملاقات کرتے ہیں۔