اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکار کی جیکٹ‌ کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار آغاز علی نے اپنی جیکٹ کے حوالے سے خود ہی دلچسپ انکشاف کردیا۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر آغا علی نے جیکٹ زیب تن کی تصویر شیئر کی اور اس حوالے سے پوری کہانی بھی تحریر کی۔

آغا علی نے لکھا کہ ’میں نے اپنی پہلی لیدر (چمڑے) کی جیکٹ 2001 میں خریدی اور پھر بارہ سال تک اُسے ہی استعمال کیا، جب جیکٹ کا لیدر خراب ہوا تو پھر میں نے اُسے پہننا چھوڑ دیا مگر جیکٹ ابھی تک میرے پاس ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے چمڑے والی جیکٹس بہت پسند ہیں، یہ وہ واحد چیز ہے جو میں نے کسی سے مانگ کر نہیں پہنی، چونکہ میری پرانی جیکٹ خراب ہوگئی تھی تو میں نے حال ہی میں نئی چمڑے کی جیکٹ بنوائی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

آغا علی نے مزید لکھا کہ ’کراچی میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی بدولت چمڑے کی جیکٹ پہننا ممکن ہوا ورنہ شہر میں جیکٹ پہننے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں