منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اداکار آغا علی کا میمز بنانے والوں کے لیے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میمز بنا کر کراچی والوں کا دل نہ دکھائیں، ہم ایک قوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار آغا علی نے اپنے پیغام میں کراچی کی موجودہ صورت حال پر ممیز نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں رہنے والے کئی لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ابھی تک کئی لوگ بنا بجلی اور پانی کے گزارا کر رہے ہیں، آپ سب سے درخواست ہے کہ میمز اور مذاق بنا کر ان کا دل نہ دکھائیں، ہم ایک قوم ہیں۔

معروف اداکار نے کہا کہ اس وقت کراچی والوں کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں شہر کا بُرا حال ہے،6 روز گزر جانے کے بعد بھی گھروں سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں