تازہ ترین

’نااہل لوگ کچھ ٹھیک نہیں کرسکتے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احسن محسن اکرام بارشوں کے باعث کراچی کی ابتر صورت حال پر سیاست دانوں پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار احسن محسن اکرام نے لکھا کہ ’میرے پیارے شہر کو اس حالت میں دیکھ کر بے حد افسوس ہورہا ہے یہ نااہل لوگ کچھ ٹھیک نہیں کرسکتے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آپ سب سیاسی، سماجی اور اقتصادی طور پر مکمل صفر ہیں۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’سیاست دان اور تمام سرکاری افسران مجھے امید ہے کہ آپ کی قبریں بھی گدلے پانی سے بھر جائیں جیسے اس وقت گلیوں اور لوگوں کے گھروں میں پانی جمع ہے۔‘

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کراچی کی سڑکوں پر پانی جمع ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں جمع ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -