اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھے زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے جبکہ مداح ایمن کو اتنا زیادہ ٹرول نہیں کرتے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
منال خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایمن کے مقابلے میں مجھے زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایمن کے لیے انسٹاگرام پر تعریفی کمنٹس آتے ہیں اور مجھے پتا نہیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے ساتھ سوتییل بیٹی والا سلوک کیا جاتا ہے۔
ایمن، منال نے بتایا کہ دونوں اپنی مرضی سے بچوں کی پرورش کی وجہ سے شوبز سے دوری اختیار کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ڈرامہ نہیں کررہی اور فوری طور پر انڈسٹری میں واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایمن، منال نے کہا کہ ہمیں بھی والدین نے لاڈ اور پیار سے پالا ہے، والدین ہر وقت ان کے لیے موجود رہتے تھے اس لیے وہ بھی اپنے بچوں کے یلے ہر وقت موجود رہنا چاہتی ہیں۔