اشتہار

’روم‘ کیا تم صرف میرے لیے چمک رہے ہو؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ عائزہ اعوان کی اٹلی کے شہر روم میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں ’علیشبہ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’روم کیا تم صرف میرے لیے چمک رہے ہو؟۔‘

- Advertisement -

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے عقب میں ایک خوبصورت ہوٹل کی موجود ہے جس کی جگمگاتی روشنی میں ان کی تصاویر اور دلکش لگ رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر خوب سراہا جارہا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ بہت اچھی لگی رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے تصویر کے دلفریب منظر کی تعریف کی۔

عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ نے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت میں‘ علیشبہ کا منفی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حرا مانی، منیب بٹ، ہارون شاہد، ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں