بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

بھارتی سپر اسٹار اجیت کمار کی کار کو خوفناک حادثہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی تامل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل سپر اسٹار اور ریسر اجیت کمار کی پورشے اسپورٹس کار 180 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑ رہی تھی اور اس دوران بیریئر سے ٹکرا گئی۔

اجیت کمار کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ دبئی 24 آورز ریس 2025 کی تیاری کررہے تھے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپورٹس کار بیریئر سے ٹکرانے کے بعد کئی بار گھومتی رہتی ہے اور پھر رک جاتی ہے۔

اجیت کمار کے منیجر سریش چندر نے اداکار کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند اور کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں لگی ہے۔

منیجر کے مطابق اجیت 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

واضح رہے کہ اداکاری کے کیریئر کے علاوہ اجیت کو ڈرائیونگ اور بائیک چلانے کے جنون سے متعلق بھی جانا جاتا ہے اور ریس کے لیے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کررہے تھے۔

ریس کے لیے ٹیم کو 24 گھنٹے ڈرائیو کرنا ہے اور ہر رکن کو چھ گھنٹے ڈرائیو کرنا ہے، اجیت اپنے 6 گھنٹے مکمل کرنے سے چند منٹ دور تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں