پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

اداکارعلی عباس کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی عباس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے مداحوں سے صحت کی بہتری کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی عباس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق بتایا۔

علی عباس نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

اداکار نے لکھا کہ بعض اوقات تیز رفتار افرا تفری کی زندگی پر روشنی ڈالنا بہت ضروری ہوتا ہے مجھے اگلے 15 دن تک یہ موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ علی عباس نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رمشا خان، شہود علوی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ اداکار علی عباس سے قبل کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد شوبز شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جن میں اداکار عثمان مختار، امیر گیلانی، ماڈل و اداکارہ علیزے گبول، مریم نفیس بھی شامل ہیں۔

اسی طرح گلوکار جواد احمد، اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبا اور فروا کاظمی میں بھی دوسری لہر کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں