ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

علی رضا نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار علی رضا نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکار علی رضا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا اور وہ اب تیزی سے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں بھارت کے مشہور میگزین فلم فیئر انڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر، اسکرپٹ کے انتخاب کے طریقے اور بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشات پر کھل کر بات کی۔

علی رضا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان شوبز انڈسٹری میں تعاون کی بحالی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار ایک بار پھر اکٹھے کام کر سکیں گے، کیونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

اداکار سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود یہ فیصلہ نہیں کروں گا کہ میں کس کے ساتھ کام کروں گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت کے ساتھ مجھے بالی ووڈ میں ضرور کام کرنے کا موقع ملے گا، اگر کبھی ایسا ہوا تو میری خواہش ہو گی کہ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کروں کیونکہ وہ شاندار اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہو گا۔

علی رضا نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں بچپن سے ہی بالی ووڈ فلموں کا دلدادہ رہا ہوں، خاص طور پر اکشے کمار کی کامیڈی فلمیں بے حد پسند ہیں اور  میں ان کی زیادہ تر فلمیں دیکھ چکا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں بھارتی او ٹی ٹی شوز بھی شوق سے دیکھتا ہوں اور مرزا پور سب سے پسندیدہ ویب سیریز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں