جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’دنیا بہت ظالم ہے بیٹا، اپنا خیال رکھا کرو‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جانب سے کی جانے والی نصیحت سے متعلق بتادیا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے ساتھ سینئر اداکارہ دردانہ بٹ بھی موجود ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی جب میری دردانہ آپا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔‘

علیزے شاہ نے بتایا کہ ’اس ملاقات میں انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دنیا بہت ظالم ہے بیٹا اپنا خیال رکھا کرو۔‘

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میری دردانہ بٹ سے یہ پہلی اور آخری ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

دردانہ بٹ 9 مئی 1938 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، ان کے مشہور ڈراموں میں تنہائیاں، آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، ففٹی ففٹی، انتظار اور رسوائی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں