اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’گھر آکر روتی تھی شوٹ پر نہیں جاؤں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے لیے ڈائریکٹر نے گھر پر بلایا تو گھبرا گئی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اداکارہ انمول بلوچ نے کیریئر اور اپنے ڈرامے سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور کس طرح وہ انڈسٹری میں آنے سے متعلق بھی سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سے ڈائریکٹر سے باتیں سنیں کہ صرف اچھی شکل ہونے سے اداکارہ نہیں بن سکتے تم سے اداکاری نہیں ہوگی، یہ سب سننے کے بعد میں گھر آکر روتی تھی کہ اب شوٹ پر نہیں جائیں گی لیکن اگلے ہی دن یہ سوچ کر جاتی کہ آج میں اچھا کروں گی۔

اداکاری میں آنے سے متعلق انمول نے بتایا کہ ’فیس بک پر ایسے ہی ایک آئی ڈی بنائی اور اس پر اداکارہ لکھ کر تصاویر شیئر کردیں اس کے بعد ہمارے ایک ڈائریکٹر نے مجھے فون کیا کہ میرے ایک پروجیکٹ میں آپ کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انمول نے بتایا کہ مجھے لگا کہ کوئی مجھ سے مذاق کررہا ہے پتا نہیں کون ہے لیکن جب ان کی پروفائل دیکھی تو کافی اچھے پروجیکٹ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ اجازت مانگی تو انہوں نے انکار کردیا لیکن اصرار کرنے پر وہ مان گئی جب ڈائریکٹر کو فون کیا تو کہتے لگے گھر پر آجائیں میں تھوڑا گھبرا گئی تھی کہ شوٹ کے لیے آفس بلانا چاہیے لیکن انہوں نے کہا کہ بیٹا میرا پراجیکٹ گھر پر بھی شوٹ ہوتا ہے اور اسکرپٹ رائٹنگ بھی کی جاتی ہے تو آپ آجاؤ۔

انمول بلوچ نے کہا کہ ’میں وہاں والدہ کو لے کر چلی گئی پھر ایک کردار ملا وہاں سے سفر شروع ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ انمول بلوچ نے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں اشنا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب سراہا تھا، دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، سلمان سعید، صرحا اصغر، روبینہ اشرف، ساجد حسن ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں