اداکار ببرک شاہ گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ کا کمسن بیٹا پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
اداکار نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زاویارمیرا سب سےچھوٹابیٹا تھا جس کی عمر چار سال تھی۔
ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک 107 سےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
ان کی آخری فلم ‘مولاوے ‘ تھی ،اس فلم ميں ببرک شاہ نے 35 مختلف کيٹیگريز ميں کام کرکے ورلڈ ريکارڈ بھی قائم کیا تھا۔