منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و ہدایت کار احتشام الدین نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بلال اشرف کی والدہ کے انتقال کی اطلاع مداحوں کو دی۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون، آپ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

- Advertisement -

احتشام الدین نے بتایا کہ بلال اشرف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشا مسجد نور الاسلام، زم زما، ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلال اشرف نے دعاؤں کی قبولیت کے حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بلال اشرف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں