بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دانش تیمور اور عائزہ خان کی فیملی پکنک کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معروف شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکار جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نے گزشتہ دنوں فیملی کے ساتھ پکنک منائی۔

دونوں فنکاروں کی بچوں کے ساتھ سوئمنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

دانش تیمور نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بہترین چھٹیاں۔‘

مداحوں کی جانب سے دونوں فنکار جوڑی کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں