جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کے بیان پر فیروز خان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر کے بیان پر اداکار فیروز خان نے ردعمل دے دیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو کے دوران اداکار فیروز خان کی تعریف کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

ہانیہ عامر کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ اُن میں اور فیروز خان میں بہت اچھی دوستی ہے، فیروز خان اپنے آپ میں بہت سخت انسان بنتے ہیں مگر وہ ایسے ہیں نہیں۔

ہانیہ کا کہنا ہے کہ فیروز خان اگر آپ کے اچھے دوست ہیں اور آپ کی عزت کرتے ہیں تو آپ کا ہر مشورہ آرام سے مان لیتے ہیں۔

دوسری جانب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیے گئے اس انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر کا مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی بہت چھوٹی ہے، آپ بالکل نہیں جانتے کہ کل آپ ہوں یا نہ ہوں، جو یہ لمحہ یا دن آپ جی رہے ہیں یہ آپ کی زندگی کا آخری دن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے لیے کبھی کچھ غلط نہ بولیں، نہ سوچیں، نہ کسی کے ساتھ کچھ غلط کریں۔

اب ہانیہ عامر کے بیان پر فیروز خان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ "ہانیہ عامر بھی بہت اچھی انسان ہیں۔”

واضح رہے کہ فیروز خان ڈرامہ سیریل "حبس” میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں تو ہانیہ عامر بھی ڈرامہ سیریل "میرے ہمسفر” میں معصوم لڑکی ہالا کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں‌ فنکاروں‌ نے ڈرامہ سیریل عشقیہ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا مداحوں‌ کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں