اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل و معروف اداکار اچانک چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل اداکار فیروز خان دل کا دورہ پڑنے کے سبب اچانک چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فیروز خان کچھ عرصے سے اپنے آبائی شہر بداؤں میں مقیم تھے جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں پرفارم کیا تھا، 45 سالہ فیروز، لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل ہونے کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار و کامیڈین فیروز خان دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے، انہوں نے اپنی آخری پرفارمنس 4 مئی کو دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FIROZ KHAN (@ifirozkhanofficial)

- Advertisement -

اداکار و کامیڈین بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں کی نقل کرتے تھے جس میں شاہ رخ خان، دلیپ کمار، دھرمیندر اور سنی دیول شامل ہیں، وہ اپنی اس ریلیز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی تھے۔

اداکار کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری نے افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم فیروز خان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان کا ٹیلی ویژن اور فلموں میں ایک وسیع کیریئر تھا انہیں کامیڈی شو ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ سے حقیقی پہچان ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں