جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

ماہرہ خان اچھی ہیں، فواد خان تھوڑے مغرور ہیں، حفصہ بٹ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ حفصہ بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان بہت اچھی ہیں لیکن مجھے فواد خان میں تھوڑا غرور لگا تھا۔

ماڈل و اداکارہ حفصہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ نے حال ہی میں فواد اور ماہرہ خان کے ساتھ شوٹ کیا ہے اور اس کا تجربہ کیسا رہا؟

جواب میں حفصہ بٹ نے کہا کہ ماہرہ خان تو بہت اچھی ہیں مجھے لگا تھا جب ان سے ملوں گی تو تھوڑی پراؤڈی سی ہوں گی لیکن ایسا نہیں تھا، فواد خان میں مجھے تھوڑا ایٹی ٹیوڈ لگا تھا، شاید وہ مجھے منہ نہیں لگا رہے تھے اس وجہ سے ایسا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی ماہرہ خان سے بات کررہی تھی تو وہ ایسے جواب دے رہی ہیں جیسے مجھے جانتی ہیں لیکن فواد خان سے تو میں نے بات بھی نہیں کی۔

ماڈل نے کہا کہ فواد خان بھی اچھے ہی ہوں گے لیکن میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ماڈل حفصہ بٹ نے ماہرہ اور فواد خان کے ہمراہ ایک شوٹ میں حصہ لیا تھا جس سے متعلق انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں