اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بالی ووڈ اداکار اہلیہ سمیت کار حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکارہ ہیمنت برجے اپنی اہلیہ سمیت کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 1985 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’ایڈونچر آف ٹارزن‘ سے شہرت پانے والے اداکار اپنی اہلیہ کے ہمراہ ساحلی شہر ممبئی سے پونے جارہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثہ اتنا خظرناک تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن خوش قسمتی سے اداکار اور اہلیہ کی جانیں بچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 56 سالہ اداکار ہیمنت برجے، اہلیہ آمنہ زخمی ہوئیں تاہم بیٹی ریشما محفوظ رہیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کےلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں