منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

علی انصاری اور حنا طارق کی ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری اور حنا طارق کی ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حنا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ ’بولا تھا ایکسیڈنٹ ہوجائے گا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Tariq (@_hinatariq)

یہ سین گزشتہ قسط میں نشر کیا گیا تھا جس میں ایمان، بلال سے ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔

جب ایمان گاڑی لے کر سڑک پر نکلتی ہیں تو ایک گاڑی سے ٹکر ہوجاتی ہے اور گاڑی مالک پیسے لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو بلا لیتا ہے، پولیس آنے کے بعد لائسنس مانگتی ہے جو ایمان کے پاس نہیں ہوتا پھر انہیں افسر تھانے ساتھ چلنے کا کہتا ہے۔

بلال ایمان سے اس دوران کہتے ہیں کہ اپنا کارڈ گاڑی سے نکال کر لاؤ جب وہ کارڈ لاتی ہیں تو بلال اپنا کارڈ بھی پولیس افسر کو تھما دیتے ہیں۔

پولیس افسر، ڈپٹی کمشنر بلال اور اسسٹنٹ کمشنر ایمان سلیم کا کارڈ دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے اور الٹا گاڑی کے مالک کو قصور وار ٹھہرا کر انہیں جانے کا کہہ دیتا ہے۔

بعدازاں علی انصاری کہتے ہیں کہ میں نے اسے پیسوں کی آفر کی تھی جس سے وہ گاڑی ٹھیک کروالیتا لیکن اس نے ہی انکار کیا۔

’نقاب‘ میں ایمان اور بلال کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ڈرامے کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں