تازہ ترین

معروف بھارتی اداکار کو رہائی کا پروانہ مل گیا

ممبئی: بگ باس شو سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اعجاز خان دو سال بعد جیل سے رہا کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر اعجاز خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اداکار اعجاز خان کو مارچ دو ہزار اکیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے منشیات رکھنے کے الزام میں ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا، گرفتاری کے وقت اداکار کے پاس سکون آور گولیوں کی بھاری مقدار پائی گئی تھی جو کہ ڈرگ کے زمرے میں آتی ہے۔

گرفتاری کے وقت اداکار کے پاس الپرازولم کی تقریباً 31 گولیاں تھیں۔ 2022 میں، بمبئی ہائی کورٹ نے اداکار کو اس بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کے خلاف دائر چارج شیٹ میں ان کے خلاف غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کی خریداری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے

تاہم اعجاز خان کو 2 سال 2 ماہ کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے انھیں جمعرات کو ضمانت منظور کی تھی اور وہ آج ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے باہر آگئے ۔ جیل کے سامنے جذباتی مناظر دیکھے گئے جہاں جیل کے باہر اداکار کی اہلیہ اور خاندان کے افراد نے کافی جذباتی انداز میں گلے لگا لیا ۔

سال دوہزار بائیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے اعجاز خان کو اس بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا کہ ان کے خلاف دائر چارج شیٹ میں غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کی خریداری کے چارجز ہیں۔

مگر آج بھارتی سپریم کورٹ نے اعجاز خان کو دو سال دو ماہ بعد جیل کی سلاخوں سے آزاد کردیا۔

جیل سے رہائی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، اداکار کی اہل خانہ اور دوست احباب نے انہیں والہانہ انداز میں گلے لگایا اور عدالتی فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

اداکار اعجاز خان بالی ووڈ کی فلموں رکت چرتر اور نائیک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اس کے علاوہ اور ٹی وی پر بھی انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -