شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبہم اسٹوری شیئر کی ہے۔
گزشتہ روز عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے سیاست دان کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے، کرن اور انکے شوہر کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم سابقہ اہلیہ کی اچانک دوسری شادی پر اداکار عمران اشرف کی جانب سے کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا لیکن اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں مبہم پوسٹ شیئر کی۔
عمران اشرف نے اپنے ٹی وی شو کا ایک ویڈیو کلپ اسٹوری میں پوسٹ کیا جس میں اداکار وہاج علی شاعری کررہے ہیں، وہاج علی کہتے ہیں کہ ’’بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا‘‘۔
View this post on Instagram
اداکار عمران اشرف کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا صارفین سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے ردعمل سے جوڑ رہے ہیں۔
عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن نے نیا جیون ساتھ چُن لیا، نکاح کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ کرن اور ان کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا روحام بھی ہے۔ تاہم دنوں کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔