اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی میں اداکار عنایت خان کو ڈاکوؤں نے چوتھی بار لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ نامور شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں۔

گزشتہ روز ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو سڑک پر لوٹ لیا۔ ڈاکو ان کا موبائل فون اور قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئے۔

عنایت خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو واردات کے بارے میں بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@inayatkhanofficial)

انہوں نے لکھا کہ رات کو جِم سے تقریباً ساڑھے 12 بجے گھر واپسی پر دو ضرورت مند (ڈاکو) میرا موبائل اور کچھ قیمتی اشیاء گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے، میں یہ واقعہ سوشل میڈیا پر سب کو نہ بتاتا لیکن یہ میرے ساتھ چوتھی بار ہوا ہے۔

اداکار نے سندھ پولیس سے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔

عنایت خان نے لکھا کہ میری سندھ پولیس سے گزارش ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں، میں جانتا ہوں کہ آپ کو انصاف دینے میں وقت لگے گا لیکن کم از کم آپ لوگ کوشش تو کریں تاکہ باقی کے لوگ اس سے بچ سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں