تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اداکار جاوید جعفری کی مودی سرکار پرتنقید نے نیا محاذ کھول دیا

ممبئی: بالی ووڈ مسلمان اداکار جاوید جعفری کو مودی سرکار پر تنقید کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا، اداکار نے کچھ عرصہ کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید جعفری کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مودی سرکار کو آئینہ دکھا رہے تھے، وہ متنازع شہریت قانون بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے دکھائی دئیے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر جاوید جعفری کی ایک طرف تعریف کی گئی تو دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور انہیں دہری شخصیت کا مالک قرار دیا۔

کئی انتہا پسند ہندوؤں نے ان کی تقریر کو اداکاری سمجھ کر کہا کہ آپ اداکاری تو اچھی کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ معروف اداکار مودی سرکار پر برس پڑے

سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے بعد جاوید جعفری نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہتا ہوں، متنازع ایکٹ کے معاملے پر جب تک حالات نارمل نہیں ہوجاتے تب تک وہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جاوید جعفری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ راحت اندوری کا شہر پڑھتے ہوئے مودی سرکار پر تنقید کررہے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ’ لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں، یہاں یہ صرف مکان تھوڑی ہے! سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں، کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے۔‘

Comments

- Advertisement -