پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

اداکار کنور ارسلان کے والد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار کنور ارسلان کے والد انتقال کرگئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار کنور ارسلان نے والد کے انتقال کی اطلاع فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو دی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میرے والد ارسلان اس دنیا میں نہیں رہ گے آج میں نے سب سے اچھے دوست میرے والد کو کھو دیا ہے۔

- Advertisement -

کنور ارسلان نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہ کرم آج انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے اور ان کی تمام منزلیں آسان کرے۔

اداکار کے والد کے انتقال پر مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے والد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں