اشتہار

کرن کھیر جان لیوا مرض میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور چندی گڑھ کی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرن کھیر نے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی اور لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا جو لوگ بھی میرے ساتھ رابطے میں تھے براہ کرام اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

اس سے قبل کرن کھیر 2021 میں بلڈ کینسر کی ایک قسم مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب ہوگئی تھیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کرن کھیر رئیلٹی شو انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج فرائض انجام دے چکی ہیں۔

اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ماں کا کردار نبھا چکی ہیں، بلاک بسٹر فلم دیو داس میں بھی کرن کھیر نے ایشوریا رائے کی والدہ کا کردار نبھایا تھا۔

ان کی مشہور فلموں میں رنگ دے بسنتی، دوستانہ، میں ہوں نا ودیگر شامل ہیں۔

کرن کھیر اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ ہیں، دونوں کی شادی 1985 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل کرن کھیر کی شادی گوتم بیری سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا سکندر خان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں