پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

گھر میں جنات ہیں، کچن میں میرے نام کی آوازیں آتی ہیں، ماہ نور حیدر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں جنات کا بسیرا ہے۔

اداکارہ ماہ نور حیدر نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اسکردو اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں شوٹنگ کی تو کبھی شوٹنگ کے دوران جنات سے سامنا ہوا؟

- Advertisement -

ماہ نور حیدر نے بتایا کہ میرے گھر میں جنات ہیں کیونکہ مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mah E Nur Haider (@mahenurhaider)

اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے پہلے والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی چہل قدمی کے لیے باہر چلے گئے تھے اور جب والدہ فجر کی نماز کے لیے اُٹھیں تو انہوں نے والد کو کمرے میں دیکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mah E Nur Haider (@mahenurhaider)

ماہِ نور حیدر نے کہا کہ پھر جب والد گھر واپس آئے تو والدہ نے اُن سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے لیکن اب اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر والد صاحب نے کہا کہ میں تو آپ کے اُٹھنے سے پہلے ہی چہل قدمی کے لیے چلا گیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں ان سب چیزوں کی عادت ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ نور حیدر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں فہد شیخ، سبینا سید، جویریہ سعود، فاطمہ آفندی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں