بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نوجوان سوشل میڈیا صارفین کیلیے مانی کا ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے معاشی بحران کے پیشِ نظر نوجوان سوشل میڈیا صارفین کے نام اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپ میں مانی کہہ رہے ہیں: ’نوجوان سوشل میڈیا صارفین کی غیرت کو سلام ہے کہ وہ ہر معاملے پر آواز اٹھاتے ہیں، شوبز شخصیات کی پوسٹوں پر گہری نظر رکھتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ملک اللہ کے واسطے عمران خان کے حوالے کر دو، مانی

مانی نے کہا: ’ان نوجوانوں کے لیے خبر ہے کہ ہمارا روپیہ ڈی ویلیو ہوچکا ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، امریکی ڈالر 250 روپے سے اوپر چلا گیا، پاکستان سے الگ ہونے والے بنگلادیش کی کرنسی ہم سے بہتر ہے، افغانستان کا پاسپورٹ پاکستانی پاسپورٹ سے اوپر چلا گیا‘۔

مانی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا: ’آپ کی غیرت اس معاملے میں کہاں ہے؟ آپ کی غیرت کیوں نہیں جاگ رہی؟ دیگر مسائل بھی ہیں مگر یہ مسئلہ اہم ہے، سوچو اور اپنی غیرت کو جگاؤ، یہ ملک کی بقا کا مسئلہ ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں