پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔
میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے 2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جب تک ہے جان سے متعلق سوال کیا۔
اداکارہ نے میزبان کے سوال کی تصدیق کی کہ یہ فلم شاہ رخ کے ساتھ کترینہ کیف سے قبل مجھے آفر ہوئی تھی، لیکن لندن کا ویزا نہیں مل سکا تھا، اسی لیے میں اس فلم میں نظر نہیں آئیں۔
پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ
میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی بھی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کہا مجھے بگ باس میں کام کرنے کے لیے ایک سال تک آفر ملتی رہی، یہ کروڑوں روپے کی آفر تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ضرور کرتا لیکن جب یہ آفر ملی تو اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، میں تھوڑا گھبرا گئی تھی اس لیے کام کرنے سے منع کردیا۔
اداکارہ میرا نے کہا بگ باس جب آفر ہوا تو مجھے بہت سوچنا پڑا، کیونکہ وہ ایک لائیو شو تھا، بس اسی لیے میں نے انکار کردیا۔