منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

دوستی میں بہت دھوکا کھایا ہے، میرب علی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیار میں نہیں دوستی میں بہت دھوکا کھایا ہے جس کا دکھ بھی بہت ہوتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ پیار میں کبھی دھوکا کھایا ہے؟

- Advertisement -

جواب میں میرب علی نے کہا کہ دوستی میں بہت دھوکے کھائے ہیں جس کا افسوس بھی ہے کیونکہ آپ اس شخص کو اپنی سب باتیں بتادیتے ہٰں اور پھر آپ کو دھوکا ملے تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوجاتا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ میرے کم دوست ہیں لیکن سچے اور مخلص ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسروں کو معاف کرنے والی ہیں یا تکلیف پہنچانے والوں سے رنجش رکھتی ہیں؟ میرب علی نے کہا کہ میں معاف کرتی ہوں اور آگے بڑھ جاتی ہوں کیونکہ ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے اس لیے میں معاف کرنا ٹھیک ہے میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

میرب علی نے کہا کہ میں دھوکا دینے والوں سے مستقبل میں دوری برقرار رکھتی ہیں اور ان سے بانڈ دوبارہ پہلے جیسا نہیں رہتا۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں