تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میرب علی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے یہ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مختلف موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ پوسٹیں ’کافی‘ کا موڈ ظاہر کرتی ہیں۔

میرب علی چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ میرب علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل میں میرب علی نے یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔

میرب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

اداکارہ معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں ان کی منگیتر کی تقریب چند ماہ قبل منعقد ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -