تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارتی اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بھارتی اداکارہ مونی رائے اپنی دوست سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی اداکارہ مونی رائے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، شادی کے دن انہوں نے روایتی سفید اور سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی تھی۔

اداکارہ نے جیولری کے لیے سونے کی چوڑیاں، چوکر ہار، مانگ ٹیکا اور اپنے بالوں کے لیے اصلی پھولوں کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب ان کے شوہر سورج نمبیار نے دھوتی کے ساتھ بھورے رنگ کے کُرتے کا انتخاب کیا۔

مونی رائے نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آخرکار میں نے سورج کو پا ہی لیا، ہم نے آخرکار شادی کرلی۔‘

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مونی رائے کے ہونے والے شوہر ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں مقیم ہیں تاہم شادی کے لیے وہ ان دنوں بھارت میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مونی رائے کی شادی کورونا کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -