جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

نادیہ حسین کی 20 سال پرانی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی ماضی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین نے دو تصویروں کا کولاج شیئر کیا، تصویر میں دائیں جانب حالیہ جبکہ بائیں جانب 20 سال پرانی تصویر ہے۔

نادیہ حسین کی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر ان کی کسی رسم یا تقریب کے دوران بنائی گئی ہے۔

اداکارہ حالیہ تصویر میں سادگی اپنائی ہوئی ہیں جبکہ ماضی کی تصویر میں انہوں نے لال رنگ کا بنارسی جوڑا اور پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی کیپشن کی ضرورت نہیں ہے۔‘

نادیہ حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں عماد عرفانی، اریبہ حبیب، فہد شیخ، منال خان، حاجرہ یامین ودیگر شامل تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں