اشتہار

’نادیہ خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتادیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں جو آپ کو تبدیل نہ کرے۔

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ شرکت کی اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے تجاویز شیئر کیں۔

- Advertisement -

سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’میں اور تم‘ اور ’ایسی ہے تنہائی‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ ’میرے اہلخانہ بہت پیار کرنے والے ہیں ہر مرد اور عورت کو بھی ایسے شخص سے ہی شادی کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے جو انہیں تبدیل نہیں کرتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’جب انہوں نے والد کو بتایا کہ ’اداکاری، میزبانی کرنا اور اپنی پسند کا لباس پہننا چھوڑ دیا ہے تو والد نے کہا کہ ’آپ کو کسی کے لیے خود کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔‘

نادیہ خان نے مزید کہا کہ ’شادی میں ہنسی خوشی سب کچھ ہوا، سب بہت اچھے پیارے ہیں، وہ جج نہیں کرتے، طعنے نہیں دیتے ہیں۔‘

ان کے شوہر نے کہا کہ ’جس اسٹیج پر ہم ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہیں اس پر چیزیں ہم قدرت پر نہیں چھوڑ سکتے، قدرت نے ہمیں عقل و فہم دیا ہے اس کا ہمیں استعمال کرنا تھا ایسا تبھی ممکن ہوتا ہے جب ہم ایک دوسرے کو عزت دیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں