19.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

میرا جھوٹ ہمیشہ پکڑا جاتا ہے، نوال سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ میں پلاننگ کے ساتھ جھوٹ نہیں بولتی اسی لیے میرا جھوٹ ہمیشہ پکڑا جاتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نوال سعید اور شہروز سبزواری نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

جھوٹ سے متعلق نوال سعید نے کہا کہ ’میرے جھوٹ ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں اور اب میں نے جھوٹ بولنا بھی چھوڑ دیا ہے۔‘

- Advertisement -

نوال نے کہا کہ ’میں اب گھر والوں کو سچ بتادیتی ہوں فلاح جگہ گئی تو اب آگئی ہوں آپ مجھے کچھ نہیں بولیے گا، چھوٹے موٹ جھوٹ بولتی تھی کے اتنے بجے آگئی تھی لیکن میں دیر سے گھر پہنچتی تھی۔‘

شہروز نے بتایا کہ ’میرے ساتھ نیو ایئر نائٹ کو ایسا ہی ہوا تھا، بڑی مشکل سے گاڑی کی اجازت ملی میں پھر ڈرائیور کے ساتھ گیا وہ ڈرائیور صاحب گاڑی لے کر نیو ایئر نائٹ منانے نکل گئے۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’جب میں دوست کے گھر دیر رات باہر نکلا تو پوری تباہ ہوگئی تھی جسے کسی نے لاتیں ماری ہیں بعد میں پتا چلا کہ وہ گاڑی کہیں لے گئے تھے انہوں نے کچھ غلط کیا تو لوگوں نے ان کی پٹائی کردی تھی پھر میں نے گھر آکر یہ سارا الزام اپنے اوپر لے لیا تھا۔‘

شہروز کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی ذمہ داری پر گاڑی لی تھی تو کیسے بول سکتا تھا کہ میں نے ڈرائیور کو گاڑی لے کر جانے دیا، میں نے ایسا اس لیے بھی کیا کہ ڈرائیور کی گڈ بُک میں رہو بہت سے لوگ ایسا کرتے ہیں کہ ڈرائیور سے دوستی کرلیتے ہیں کیونکہ گاڑی چلانے یا کہیں جانا ہو تو اسے ساتھ لے جائیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ لیکن میرے والد بہروز سبزواری سب سمجھ گئے اور میرا جھوٹ پکڑا گیا وہ کہنے لگے کہ یہ بیٹا تم سے ہوا ہی نہیں ہے۔‘

پہلے کرش سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہروز سبزواری نے بتایا کہ میری پہلی کرش حساب کی ٹیچر تھیں اور ان کا نام مس ونیسا تھا اور میں اس وقت تیسری کلاس میں تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار دل بھی تیسری کلاس میں ٹوٹا تھا کیونکہ مس ونیسا اسسٹنٹ پرنسپل جو ہمیں مارتے تھے ان سے مس کی منگنی ہوگئی تھی۔

نوال سعید نے بتایا کہ ’کوئی ٹیچر کبھی میرا کرش نہیں تھا میں ہمیشہ سے سلمان خان کی مداح ہوں، ایک ٹائم کو ایسا تھا کہ میں کہتی تھی کہ سلمان کی تصاویر اپنے کمرے میں لگاؤں گی پھر مما نے کہا کہ پہلے اپنا گھر الگ کرو اگر تصاویر لگانی ہیں تو مجھے اس گھر میں نہیں چاہیئں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں