تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

نازش جہانگیر انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شامیں ملنگ سی۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں عائزہ اعوان نے نازش جہانگیر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

عائزہ اعوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’جب کھانا زندگی ہو۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نازش اور عائزہ دونوں گاڑی میں سفر کررہی ہیں اور ساتھ ہی ہنسی مذاق کرتے ہوئے کچھ کھانے میں مصروف ہیں۔

نازش جہانگیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری ودیگر شامل تھے۔

Comments