اشتہار

’جیکولین نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی‘ نورا فتیحی عدالت پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و ادکارہ نورا فتیحی نے سری لنکن و بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی نے جیکولین اور کچھ میڈیا گروپس کے خلاف 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے سلسلے میں دہلی کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔

اداکارہ نے ہتک عزت کے مقدمے میں ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو ’ملزم ون‘ بنایا ہے۔

- Advertisement -

مقدمے میں اداکارہ نے موقف اپنایا کہ ’جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے وہ میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔

یہ پڑھیں: جیکولین فرنینڈز فراڈ کے ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سکیش چندراشیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں، صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی ہے۔

نورا فتیحی نے جیکولین کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈز سے بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کرچکی ہے۔

یہ بھی پرھیں: سلمان خان نے جیکولین سے دوستی ختم کرلی

گزشتہ دنوں جیکولین نے تحریری جواب میں کہا تھا کہ ’انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتیحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی سے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر سے لگژری تحائف وصول کرنے کا الزام ہے جبکہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں