ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی مہنگی ترین اور پُرتعیش گاڑی ”رولز رائس گھوسٹ“ فروخت کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا جونس نے رولز رائس گھوسٹ بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو فروخت کی ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ خبر سب سے پہلے ”پنک ویلا“ پر شائع کی گئی جس میں کہا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے اپنی مہنگی ترین کار فروخت کر دی ہے کیوں کہ اداکارہ اپنا زیادہ وقت امریکا میں گزارتی ہیں اور ان کی کار کافی عرصے سے بھارت میں ایک گیراج میں کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ابھیشیک بچن کا موبائل فون چرا لیا
پریانکا چوپڑا نے رولز رائس گھوسٹ لگ بھگ پانچ کروڑ روپے میں خریدی تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے بنگلور کے تاجر کو گاڑی کتنے میں فروخت کی ہے۔
پریانکا چوپڑا رولز رائس گھوسٹ جیسی مہنگی ترین گاڑی خریدی والی پہلی بالی وڈ اداکارہ ہیں۔ بھارت میں وہ اکثر اس گاڑی میں نظر آتی تھیں۔