بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

معروف اداکار نے شازیہ منظور کو شادی کی آفر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار نے انہیں شادی کی آفر کردی۔

گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شازیہ منظور نے بتایا کہ پچھلے دنوں مجھے بڑے مزیدار پیغام آئے جن میں ایک پیغام پشاور کے ایک اداکار کا تھا ان کا نام نہیں لوں گی، انہوں نے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میں نظر انداز کرتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کا پیغام بھیج بھیج کر تھک گیا اور کہنے لگا کہ اگر آپ نے نہیں کرنی ہے تو آئمہ بیگ، حمیرا چنہ، حمیرا ارشد کا نمبر دے دیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں مسکرا دی اور کہنے لگی کہ پورے مہینے محبت کے دعوے میرے ساتھ کرتا رہا اور پھر کہہ رہا ہے کہ فلاں کا نمبر دے دو۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کے سوال پر گلوکارہ نے کہا تھا کہ میں سنا کرتی تھی کہ فنکار کی شادی اُن کے فن سے ہو جاتی ہے، جو بھی اپنے پیشے سے محبت کرنے والے افراد ہیں اُن کی پہلی محبت اُن کا پیشہ ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گلوکاری کرنے کے لیے بہت جِدو جہد کی تھی، مجھے بہت محنت کرنا پڑی، اس دوران شادی کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں بھی انسان ہوں، میرے کرش بھی تھے، مجھے محبت بھی ہوئی تھی مگر میرے حالات ایسے تھے کہ معاملات آگے بڑھ نہیں سکے اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

شازیہ منظور نے بتایا تھا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل میری منگنی ہوئی تھی اور میری منگنی میرے پیشے کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی، میری خاندان ہی میں منگنی ہوئی تھی، سسرالیوں نے اس لیے منگنی توڑ دی کیوں کہ میں نے گلوکاری شروع کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں