اشتہار

بچپن میں خود کو ایشوریا رائے سمجھتی تھی، رابعہ کلثوم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں خود کو ایشوریا رائے سمجھتی تھیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے شوہر ریحان ناظم کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

رابعہ کلثوم سے پوچھا گیا کہ بچپن میں خود کو کیا سمجھتی تھیں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں خود کو ایشوریا رائے سمجھتی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’ایشوریا رائے میری پسندیدہ اداکارہ تھیں اور بچپن میں مجھے لگتا تھا کہ میں ان کے ہی جیسی ہوں۔‘

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ’اگر ایک ہی وقت میں سسرال اور میکے کی تقریب ہو تو کہاں جانا پسند کریں گی؟ رابعہ کلثوم نے کہا کہ ’سسرال جاؤں گی۔‘

رابعہ کلثوم سے پوچھا گیا کہ زیادہ غصہ کب آتا ہے؟ کھانا وقت پر نہ ملے، کوئی زیادہ سوال کرے یا پھر شوٹ پر لیٹ ہوجائیں؟

انہوں نے کہا کہ ’میں شوٹنگ پر دیر سے نہیں پہنچتی ہوں اگر شوٹنگ ختم ہونے میں دیر ہوجائے تو غصہ آجاتا ہے اور ایسا اس لیے ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد سے اسے بھی وقت دینا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد) کی بہن (نیلو) کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید،انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں