تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

ماڈل و اداکارہ سبیکا امام کو قتل کی دھمکیاں

لاہور: معروف اداکارہ سبیکا امام نے سوشل میڈیا پر قتل اور تیزاب سے حملے کی دھمکیاں ملنے پر ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ سبیکا امام کو سوشل میڈیا پر دو روز قبل تیزاب سے حملے اور قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس پر کارروائی کے لیے ماڈل نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی۔

سبیکا امام نے سوشل میڈیا پر انہیں موصول ہونے والے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں خاتون نے سبیکا امام کو ’فحش اداکارہ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

سبیکا امام کی جانب سے دھمکی والی پوسٹ شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سبیکا امام نے 2014 کی بالی ووڈ کی مقبول فلم ’کوئین‘ سے کنگنا رناوت کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا تھا۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والی سبیکا امام نے بعد ازاں پاکستانی فلموں ’شیر دل، جلیبی اور ویلکم ٹو لنڈن‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا اور انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

چند ڈراموں کے علاوہ متعدد گانوں میں جوہر دکھانے والی سبیکا امام فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -