ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

آج کل کے بچے ہمیں ’اولڈ فیشنڈ‘ کہتے ہیں، سعدیہ امام پھوٹ پھوٹ کا رو پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ آج کل کے بچے ہمیں اولڈ فیشنڈ کہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے شرکت کی اور آج کل کے بچوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سعدیہ امام نے آبدیدہ ہوتے کہا کہ کل تک لوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ سعدیہ بتائیں کمبی نیشن کیسے کرنا ہے گفتگو کا انداز کیسے ہونا چاہیے، لفظوں کا چناؤ کیسا ہونا چاہیے آج بچے بڑے مزے سے کہتے ہیں آپ اولڈ فیشن ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ معافی مانگ لینی چاہیے اور میں نے کوشش بھی کی ایسا نہیں کہ کوشش نہیں کی آگے بڑھ کر معافی مانگ لیتی ہوں لیکن آگے سے کوئی جواب نہ آیا تو کوئی بات نہیں میں نے اپنا حق ادا کیا اور معاف کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا رب بڑا کریم ہے وہ اتنی خوبصورتی سے ہمیں کہتا ہے کہ میں نے اپنے اوپر رحمانیت کو فرض کرلیا ہے اور ہم نے اپنے اوپر ظلم،طنزو مزاح، عیب جوئی کو فرض کرلیا ہے۔

سعدیہ امام نے کہا کہ ہمیں اپنے رب کو تو ماننا ہے ہی اس کی بھی ماننی ہے اور اس کا رنگ اپنے اوپر چڑھانا ہے۔ اگر ہم اس کے رنگ میں ڈھل جائیں تو زندگی سنور جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاکھوں گناہ بارگاہ میں لیے حاضر ہوجاتے ہیں اور وہ معاف کردیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں