منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

’مجھے 300 انجینئرز دیں، بجلی اور پانی کی مسائل حل کردوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے پاکستان میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ساحر لودھی نے ملک کی بگڑتی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پانی اور بجلی کے مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک سے 300 انجینئر چنوں گا اور پاکستان کے دو سب سے بڑے مسائل پانی اور بجلی حل کردوں گا۔

ساحر لودھی نے فنڈز کی نگرانی کے لیے کمیشن کے قیام کی بھی تجویز دی۔

اداکار نے کہا کہ حکومت ایک ایسا کمیشن بناسکتی ہے جس میں فنڈز ہوں، جہاں میں اور میری ٹیم فیصلہ کرے کہ انہیں کیسے اور کہاں خرچ کیا جائے۔

انہوں نے ناظرین کو یقین دلایا کہ میری قیادت میں ان بحران کو 18 ماہ کے اندر ختم کیا جاسکتا ہے۔

ساحر لودھی نے سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں۔

انہوں نے سرکاری افسران کی شاہانہ مراعات کی مذمت کی اور کہا کہ عام عوام بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے، سرکاری افسران کے الاؤنس کو بحران سے نمٹنے کے لیے کم کیا جانا چاہیے۔

اداکار نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں