تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"ہم مردوں کا اچھا روپ کیوں نہیں دکھاتے”

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے مردوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔

اداکارہ سارہ خان کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مردوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم مردوں کی اچھی روپ کیوں نہیں دکھاتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں مجھے آئیڈیل والد، بھائی ملے اور شادی کے بعد فلک بھی ویسے ہی ملے تو کیوں نہ ہم اچھا دکھا کر اچھی چیزوں کو آگے بڑھائیں۔

سارہ خان نے کہا کہ مجھے لوگ کہتے ہیں کہ کیوں اپنی شادی کو عوامی بنادیا ہے کیوں ہر وقت شو آف کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں شادی اتنی خوبصورت چیز تھی کیونکہ میں نے اپنے والد اور والدین کی کامیابی شادی کو دیکھا ہے اور جب میری شادی ہوئی تو فلک بھی ویسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں یہ دکھانا چاہتی ہوں کہ اتنی اچھی ہے زندگی اور مرد بھی اچھے ہوسکتے ہیں۔

سارہ خان نے کہا کہ تو کیوں نہ ہم اچھا دکھا کر اچھی چیزوں کو آگے لے کر آئیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی اور ان کی ننھی بیٹی عالیہ فلک بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -