جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سیٹ پر چائے پیش کرنے والا لڑکا جو آج کا کامیاب اور دولت مند اداکار ہے

اشتہار

حیرت انگیز

یہاں جس اداکار کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ ماضی میں فلم سیٹ پر لوگوں کو چائے پیش کرتا تھا، لیکن جب اسے ڈیبیو کا موقع ملا تو پہلی ہی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور آج وہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

آج وہ مقبول اداکار ہیں لیکن انہیں دیکھ کر لگتا نہیں کہ ان کی زندگی بھی مشکلات کا شکار رہی ہوگی۔ یہاں بات ہو رہی ہے بالی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن کی جو آج اپنی 51ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اسٹار کڈ ہونے کے باوجود ایسا وقت بھی رہا جب ہریتک روشن کو سیٹ پر صفائی کرنی پڑی اور لوگوں کو چائے بھی پلانی پڑی۔ تاہم ان مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ہریتک روشن کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

10 جنوری 1974 کو پیدا ہونے والے ہریتک روشن کا تعلق پنجابی اور بنگالی گھرانے سے ہے۔ ان کا بچپن چیلنجوں سے بھرپور تھا۔ وہ چھ سال کی عمر سے ہی زبان کے لڑکھڑانے کا شکار تھے اور روزانہ اسپیچ تھراپی کرواتے تھے۔

21 سال کی عمر میں ڈاکٹروں نے ان کو ریڑھ کی ہڈی میں پیچدگی کے سبب کہا تھا کہ وہ کبھی رقص نہیں کر پائیں گے۔

ہریتک روشن کے والد و معروف فلمساز راکیش روشن انہیں اکثر فلم کے سیٹ پر لے جاتے تھے جس سے انہیں فلم سازی کی باریکیوں کو سیکھنے میں مدد ملی۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق ہریتک روشن کی مجموعی دولت 2000 کروڑ (بھارتی روپے) ہے اور وہ شاہ رخ خان کے بعد سب سے زیادہ دولت مند مرد اداکار ہیں۔

انہوں نے سال 2000 میں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن روزانہ 27 لاکھ روپے کماتے ہیں اور ایک فلم میں کام کرنے کے 75 سے 100 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں