جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اداکار شمعون عباسی تحریک انصاف میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شمعون عباسی نے اپنی کور فوٹو تبدیل کی جس سے اُن کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہورہی ہے۔

شمعون عباسی کی کور فوٹو پر تحریک انصاف کا جھنڈا بنا ہوا ہے جبکہ اُس پر درج ہے کہ شمعون عباسی وسطی سندھ میں آئی سی ایس ڈبلیو کے صدر ہیں۔

- Advertisement -

اپنی ٹویٹر کی بائیو میں شمون عباسی نے خود بھی لکھا ہے کہ انہیں سندھ میں صدر کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے ثقافتی اور اسپورٹس ونگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے احتساب اور نظم و ضبط (اسکیڈ) کی جانب سے جاری ہونے والا ایک نوٹی فکیشن بھی شیئر کیا۔

انہوں نے نوٹی فکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسکیڈ نے چند جعلی فیڈریشنوں کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا دعویٰ کرنے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے‘۔

علاوہ ازیں نجی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ بطور سیاستدان نہیں بلکہ میڈیا اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ شامل ہوئے۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ ’ہم نے شوبر انڈسٹری کے حوالے سے کچھ نئی پالیسیاں مرتب کی ہیں جنہیں حکومت کو ارسال کیا تو اُس کی نہ صرف منظوری ملی بلکہ اب اُن پر عمل درآمد بھی ہورہا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں