پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کینسر سے متاثر ہونے والی نوجوان اداکارہ چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل دیویا چوکسے  کمسپرسی کی حالت میں کینسر سے جنگ ہار گئیں، انہوں نے اپنی موت سے قبل انسٹاگرام پر الوادعی پیغام بھی شیئر کیا جسے پڑھ کر مداح مزید غمزدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیویا چوکسے کی قریبی دوست نہاریکا رائے زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد دیویا معاشی تنگدستی کا شکار ہوگئیں تھیں اور وہ کسمپرسی کی زندگی بسر کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

- Advertisement -

دیویا نے انتقال سے قبل انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’جو میں بتانا چاہتی ہوں اُس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، چند ماہ پہلے تک مجھے حوصلہ افزائی کے پیغامات موصول ہوتے تھے مگر اب میں اپنے دوستوں کو بچانا چاہتی ہوں کہ میں اپنی موت کے بستر پر لیٹ چکی ہوں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں بہت مضبوط ہوں، اس لیے اب مجھ سے کوئی بھی کوئی سوال نہ کرے، میرے ساتھ جو ہوگا یا ہونا ہے اُس کے بارے میں مجھے پیدا کرنے والا ہی بہت جانتا ہے، اللہ حافظ‘۔

دوسری جانب خاندان نے انتقال پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی البتہ اُن کی بہن نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیویا اب ہم میں نہیں رہی اور وہ کینسر کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے، گزشتہ دنوں نامور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور کینسر جبکہ میوزک کمپوزر ساجد خان کرونا سے انتقال کرگئے تھے۔

علاوہ ازیں سلمان خان کے ساتھ ریڈی فلم میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے، وہ موذی مرض میں مبتلا تھے، اس سے قبل 13 مئی کو  بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اداکار چرن جیوی سرجا کو 7 جون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا، وہ  دوران علاج جانبر نہ ہوسکے تھے۔ چرن جیوی سرجا کی موت کی تصدیق تلنگا فلموں میں کام کرنے والے اداکار اور اہل خانہ نے کی تھی۔

چند روز قبل 9 جولائی کو بالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے جگدیپ 81 برس کی عمر میں جمعرات کے روز جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

جگدیپ معروف بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری اور نوید جعفری کے والد تھے، اُن کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔

بعد ازاں بھارت کی نوجوان ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کی جبکہ ایک روز قبل مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں